سکھر(قدرت روزنامہ) سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ، نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، ڈرائی فروٹ متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ،دکانوں کے بجائے ریڑھی بانوں سے ڈرائی فروٹ خریدنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ بھی بے تحاشا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا، موسم سرما کی آمد کے ساتھ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کا استعمال غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیئے تو ایک خواب ہی بن گیا ہے، سکھر میں بھی موسم سرما کی آمد کے ساتھ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ کیا ہوا تو ان کی قیمتوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے۔
کاجو چلغوضے، بادام کی قیمتوں میں 1200 سے 1600 تک کا اضافہ ہوا ہے دوکانداروں کے مطابق موسم سرما میں ڈرائی فروٹ کی مانگ بڑھ جانے کے باعث پیچھے سے ہی مال مہنگے داموں ملتا ہے مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کی کمر اس قدر توڑ کر رکھ دی کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خشک میوہ جات کو دیکھ تو سکتے ہیں پر خرید نہیں سکتے غریب طبقہ شہر سکھر میں ریڑھیوں پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والوں سے معمولی رقم کے عیوض خشک میوہ جات خرید کرکے موسم سرما میں خشک میوہ جات سے لطف اندوز ہوتے دیکھائی دیتے ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…