وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آج سیمی فائنل جیتا تو وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ وزیراعظم آفس ممکنہ دورے کو شیڈول کر رہا ہے۔ پاکستان کی جیت کی صورت میں وزیراعظم عمران خان دبئی جائیں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ ٹویٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست نہیں دے پائی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی‘۔

گزشتہ ہفتے ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا ۔
یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا دوسرا سیمی آج 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

5 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

35 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

41 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

49 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

58 mins ago