شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے بعد اب اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے  والے شعیب ملک کا کچھ روز قبل عائشہ عمر کے ساتھ کروایا گیا تشہیری فوٹو شوٹ موضوعِ بحث تھا جس پر صارفین نے اپنے آزادی رائے کے حق کو خوب استعمال کیا تھا۔

تاہم اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فیشن میگزین ‘ہیلو پاکستان’ کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر کرکٹر اور اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئیں۔

تصاویر میں ہانیہ عامر اور شعیب ملک کو فیشن ایبل لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب صارفین نے تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے دونوں کے اس انداز کو نامناسب قرار دیا جب کہ کچھ افراد نے تصاویر کو مضحکہ انداز سے پیش کیا۔

خیال رہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ کرکٹر شعیب ملک کی طبیعت ناساز ہے، انہیں فلو اور ہلکا بخار ہے۔

Recent Posts

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

2 mins ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

10 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

24 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

29 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

33 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

37 mins ago