گزشتہ مالی سال پی ٹی وی فیس کی مد میں بجلی صارفین سے8 ارب 10 کروڑ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گزشتہ مالی سال پی ٹی وی فیس کی مد بجلی صارفین سی8 ارب 10 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔بجلی بلوں کی مد میں پی ٹی وی کے 97 کروڑ روپے ابھی تک واجب الادا ہیں سرکاری ٹی وی نے گزشتہ مالی سال اندرونی بیرونی وسائل سے1 ارب 3 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی ہے ، وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی کی آمدن اور ادائیگیوں سے متعلق تحریری جواب ایوان بالا میں جمع کروادیا، ایوان بالا کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ مالی سال 2019-20 میں سرکاری ٹی وی کو 1

ارب 16 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے سرکاری ٹی وی 70 کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے وزارت اطلاعات و نشریات نے ایوان بالا کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے پینشن کی مد میں ساڑھے 13 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں ،پی ٹی وی پر مجموعی طور پر 18 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومتوں میں پی ٹی وی نقصان میں چل رہا تھا ہم نے پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنایا ،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں پی ٹی وی میں صرف 60 لوگ بھرتی کئے ہیں ۔

Recent Posts

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(قدرت روزنامہ) مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو…

12 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید…

17 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے…

21 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی…

25 mins ago

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال…

30 mins ago

پی آئی اے کا ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد…

37 mins ago