اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بیمار پڑجانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ پریشان کن خبریں موصول ہورہی ہیں کہ شعیب ملک اوررضوان فلو کا شکار ہوگئے ہیں ۔اہم کھلاڑیوں کے بیمار پڑجانے پر شعیب اختر نےانتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اس کے بعد بھرپور طریقے سے
کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے اور فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی آرام کررہے ہوں گے، مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے اسٹیم اور دوائیاں بھی لے رہے ہوں گے۔سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنا ہماری کرکٹ کی بہتری سے زیادہ ہماری قوم کا مورال بلند ہونے کے لیے بہتر ثابت ہوگا کیوں کہ قوم کو اصل جوش کا انجیکشن ورلڈکپ جیت کر لگے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…