اتحادی مطمئن نہیں تو حکومت آگے نہیں بڑھے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے اتحادی حالیہ قانون سازی پر مطمئن نہیں ہیں تو حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ آگے بڑھیں . علی محمد خان نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہم بھی وہیں ہیں اور ہمارے اتحادی بھی وہیں ہیں .

انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت میں تھوڑے بہت مسائل بھی نہ ہوں تو اتحادی حکومت کس بات کی؟ . واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا، یا، ایم کیوایم اور ق لیگ نے ای وی ایم کیلئے ووٹ دینے سے انکار کیا، اتحادی جماعتوں نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے . ذرائع دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانہ دیا گیا . ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی . وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کیا، اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا . جس پر ایم کیوایم اور ق لیگ نے ای وی ایم کیلئے ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے . جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا . اسی طرح قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مئوخر ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ مشترکہ اجلاس مئوخرکرکے عمران خان نے یوٹرن کی روایت برقرار رکھی، قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنا دیا گیا . انہوں نے کہا کہ میدان میں مقابلہ کرنے کے دعویدار میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا، کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے، اپنے اور اتحادی ارکان کے عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے . نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہےکہ جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے! واضح رہے حکومت نے ای وی ایم اور نیب آرڈیننس کی قانون سازی کیلئے بلایا گیا پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہے، وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موْخر کیا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں