عثمان مرزا کیس، ملزمان 11 لاکھ روپے متاثرہ جوڑے کو واپس کرنے پر تیار ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ای الیون میں لڑکی اور لڑکا پر تشدد اور بلیک میلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈھوک چوہدری میں اسد کے گھر بندہ بھیج کر پیسے منگواتے تھے جس پر جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا عثمان آپ نے پیسے منگوائے تھے تو عثمان مرزا نے جواب دیا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ، اسی دن ان کو گاڑی کا کرایہ بھی دیا تھا، میرا فون ریکارڈ چیک کر لیں میرا ان سے کوئی رباطہ نہیں،میں نے ان کو بلایا بھی تھا جس پر اسد نے کہا کہ ہمارا راضی نامہ ہو چکا ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا ویڈیو فوٹو گرافی اور آڈیو کا فرانزک لاہور سے کرانا ہے۔ایک ملزم اسد کے گھر سے بھی پیسے لے کر آتا تھا اس کی گرفتاری مقصود ہے۔جج نے اتسفسار کیا کہ عثمان آپ بتاو کون آپ کے نام پر پیسہ منگواتا تھا جس پر ملزم عثمان نے کہا میں نے ایک روپیہ نہیں لیا میں کاروباری بند ہوں، میری اچھی پراپرٹی ہے مجھے بھتہ کی ضرورت نہیں۔ویڈیو میں ریحان نامی لڑکا بتاتا ہے کہ عمر بلال دروازہ پر پیرہ دیتا تھا۔
ملزم عثمان نے عدالت میں کہا کہ دس دن ہو گئے ہیں ہمیں کپڑے نہیں دیے جا رہے، نہانے نہیں دیا گیا۔ملزمان کے وکیل نے کہ پولیس خود کہتی ہے برآمدگی کسی اور ملزم سے ہوئی ہے۔ملزم فرحان اور عطاء الرحمن نے استدعا کی کہ ہمارے سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا جیل بھیجا جائے۔متاثرہ جوڑے کے وکیل کا کہنا تھا دس دن میں جتنے انکشافات ہوئے پولیس نے اس کا سراغ لگا لیا۔
تمام ملزمان تسلیم کر رہے ہیں کہ وقوعہ کے وقت وہ موقع پر موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان مرزا بلیک میلنگ کی رقم لیتا اور سب میں تقسیم کرتا تھا۔ملزمان 11 لاکھ کی رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔پیسے ملزم عثمان کا ایک ملازم لیتا رہا، عدالت نے ملزم عثمان مرزا، ادارس قیوم بٹ اور حافظ عطاالرحمن کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔

Recent Posts

’لوگ جو بھی کہیں ہم اس کی پرواہ نہیں ‘محمد رضوان نے موقف جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد…

9 mins ago

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں…

10 mins ago

کراچی سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،کئی منسوخ

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی…

18 mins ago

بلوچستان میں 3جولائی سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا…

18 mins ago

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے…

27 mins ago

کے پی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ…

33 mins ago