محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس میں سے سعد رضوی کا نام خارج کردیا گیا ہے . جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کیے گئے . واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث رواں برس 16 اپریل کو سعدرضوی کا نام فورٹھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا . وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی ، وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا . . .
(قدرت روزنامہ)تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا .
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے .
متعلقہ خبریں