(قدرت روزنامہ)تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس میں سے سعد رضوی کا نام خارج کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کیے گئے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث رواں برس 16 اپریل کو سعدرضوی کا نام فورٹھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی ، وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…