ملکی معاشی صورتحال میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چوہدری عمران محبوب کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ملاقات میں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قومی معاملات میں دلچسپی اور ملک میں صاف و شفاف نظام کے حوالے سے گفتگو کی گئی . فواد چوہدری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سفارت خانے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے . دوسری جانب ڈنمارک کے صدر چوہدری عمران محبوب نے کہا کہ امریکہ اور یورپ سمیت اوورسیز پاکستانیوں میں وزیراعظم عمران خان مقبول ترین شخصیت ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کے لئے پرامید ہیں . . .

متعلقہ خبریں