ملکی معاشی صورتحال میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چوہدری عمران محبوب کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قومی معاملات میں دلچسپی اور ملک میں صاف و شفاف نظام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

فواد چوہدری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سفارت خانے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک کے صدر چوہدری عمران محبوب نے کہا کہ امریکہ اور یورپ سمیت اوورسیز پاکستانیوں میں وزیراعظم عمران خان مقبول ترین شخصیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کے لئے پرامید ہیں۔

Recent Posts

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

5 mins ago

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

11 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

23 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

35 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

47 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

52 mins ago