اوآئی سی کےخصوصی نمائندے یوسف الدوبیےکا وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ

(قدرت روزنامہ)ایل او سی،آزاد کشمیر کے دو روزہ دورے کے دوران او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے نے وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایل او آئی سی آزاد کشمیرکے دورے کے دوران اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئرسفیر بھی وفد میں شامل تھے .

دورے کے دوران سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد نے تھوٹھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا اورانھیں بھارتی مظالم سے بھاگ کرآنے والوں میں سماجی ومعاشی دیکھ بھال کےاقدامات پربریفنگ دی گئی . او آئی سی وفد کو ایل او سی کی سیکیورٹی نگرانی کے میکنزم اور حالیہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا . آئی ایس پی آرکے مطابق او آئی سی وفد کی اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیراورمختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں . آئی ایس پی آر کہنا ہے او آئی سی وفد نے ایل او سی کا آنکھوں دیکھا احوال جاننے کے لیے دورے کے اہتمام پرحکومت کا شکریہ ادا کیا . . .

متعلقہ خبریں