خالی پیٹ لہسن کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لہسن صرف ہمارے کھانوں کو مزیدار ذائقہ ہی نہیں دیتا بلکہ سائنس کا کہنا ہے کہ یہ بیماریوں کے خلاف ادویاتی خُوبیوں کا حامل ہے۔سائنس کی تحقیقات جہاں لہسن کی افادیت کو تسلیم کرتی ہیں وہاں ان تحقیقات کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ قدیم یونان، فارس، رومن اور چین وغیرہ کے معالجین کا لہسن کے متعلق نقطہ نظر بھی بلکل درُست تھا۔ لہسن چربی کے ذخیرے کو کم کرنے اور وزن گھٹانے میں مفید ہے، لہسن میں مانع تکسید اجزاء پائے جاتے ہیں جو بیکٹیریا کا خاتمہ کرتے ہیں۔
بہت سی بیماریوں کے علاج کے لئے ماہرین لہسن کو خالی پیٹ کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔لہسن کو خالی پیٹ کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکا ہوگا اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پائے گا جس سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…

1 min ago

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…

6 mins ago

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

10 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

14 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

14 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

19 mins ago