اپوزیشن کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی، بابراعوان

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن سے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی میں تعاون کریں۔ حزب اختلاف کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن سےدوبارہ رابطہ کیا ہے، ہم اپوزیشن کےساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قوانین پر بھی اپوزیشن نے اللہ اللہ کرکے تعاون کیا۔ حکومت پی ٹی آئی نہیں، ملک کیلئےقانون سازی کرناچاہتی ہے۔ انتخابی اصلاحات کےحوالےسےحکومت سنجیدہ ہے۔ قانون سازی اورانتخابی اصلاحات کاراستہ نہیں رکناچاہیے۔

بابراعوان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات کریں، ہم تو پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس پر اخراجات آتے ہیں، ہمیں عوامی مفاد کےلیےفائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن سال کےلیے نہیں کچھ روز کے لیے ملتوی ہوا۔ رات کو ہماری قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ہم نے کچھ فیصلے کیے۔

ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق اورای وی ایم پرقانون سازی چاہتےہیں۔ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020اور21 کی بات کی ہے۔ ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کےلیےقانون سازی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم فیملی لا سے متعلق دو بل بھی پیش کرنے جا رہے ہیں۔ بلز میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل بھی شامل ہے۔ فنانشل انسٹی ٹیوشن کا بل شامل ہے جو عوام کے لیے ہے۔

مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ خواتین جو اکثریتی آبادی ہیں ان کے لیے بل ہیں۔ ایک بل اینٹی ریپ سے متعلق ہے۔ اپوزیشن کو ان بلز سے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا مقصد دھاندلی روکنا اورشفاف انتخابات یقینی بنانا ہے۔ خواتین کےحقوق کےتحفظ کیلئے قانون سازی قومی ایجنڈا ہے۔ قانون سازی پرمشاورت کیلئےحکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ قانون سازی سے متعلق پی ٹی آئی یا اتحادیوں کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

9 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

9 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

9 hours ago