کپڑوں میں اوورلاک کروانے بازار جانے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیئے سادہ سلائی مشین سے گھر بیٹھے اوورلاک کرنے کا وہ آسان طریقہ جو سب خواتین جاننا چاہتی ہیں
ٹپس: ٭ سلائی مشین کو غور سے دیکھیں تو اس میں سامنے والی پلیٹ پر دو لوہے کی ڈنڈیاں لگی ہوتی ہیں اور ایک ویسی ہی لوہے کی ڈنڈی نما چھوٹی سی سلاخ سیدھے ہاتھ کی جانب نیچے کی پلیٹ پر لگی ہوتی ہے ، اب چار بابن لیں، سب میں برابر کا سفید دھاگہ ڈال دیں ان تینوں میں دھاگے کی بابن ڈالیں اور اس کا دھاگہ سلائی مشین کی سوئی میں ڈال دیں، یہی کام تھوڑا سا مشکل ہے، لیکن دو سے تین مرتبہ میں سوئی میں دھاگہ ڈل جائے گا اور آپ آسانی سے اوورلاک خود ہی کر سکتی ہیں . ٭ اب ایک بابن کو ویسے ہی سلائی مشین میں نیچے لگائیں جیسے کپڑے سلائی کرنے کے لئے لگاتی ہیں . ٭ اب کپڑے کو تھوڑا سا اگے کرکے پکڑیں اور زگ زیگ کی صورت میں سلائی کرتی جائیں، لیکن خیال رکھیں کہ دو انگلیوں کے درمیان میں مشین کی سلائی والا حصہ ہونا چاہیئے، یعنی درمیان والی انگلی اور شہادت کی انگلی کے درمیان سلائی والا حصہ ہونا چاہیئے اور ان کی مدد سے آپ کپڑے کو کھینچتی رہیں . ٭ لیجیئے آپ کی اوورلاک گھر میں خود بآسانی ہو جائے گی اور آپ کو بازار جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی . . .