اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کپڑے درزی سے سلوائیں یا پھر خود گھر میں سلائی کریں، اکثر کپڑوں کو سلائی کے بعد اوورلاک کروانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے ورنہ ان کے دھاگے نکلتے رہتے ہیں ، اور کپڑے اگر سلک یا ریشم کے ہوں تو اس میں اوورلاک کروائے بغیر ان میں سے دھاگے نکلتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے جھنجھٹ ہوتی ہے اور دھاگے نکلتے چلے جاتے ہیں۔
ایسے میں گھر میں موجود سادہ سلائی مشین سے اوورلاک کرنے کا ایسا آسان طریقہ جانیں جس سے بازار جانے کی فکر ہو اور نہ ہی آپ کو اضافی خرچہ کرنا پڑے گا۔
ٹپس:
٭ سلائی مشین کو غور سے دیکھیں تو اس میں سامنے والی پلیٹ پر دو لوہے کی ڈنڈیاں لگی ہوتی ہیں اور ایک ویسی ہی لوہے کی ڈنڈی نما چھوٹی سی سلاخ سیدھے ہاتھ کی جانب نیچے کی پلیٹ پر لگی ہوتی ہے ، اب چار بابن لیں، سب میں برابر کا سفید دھاگہ ڈال دیں ان تینوں میں دھاگے کی بابن ڈالیں اور اس کا دھاگہ سلائی مشین کی سوئی میں ڈال دیں، یہی کام تھوڑا سا مشکل ہے، لیکن دو سے تین مرتبہ میں سوئی میں دھاگہ ڈل جائے گا اور آپ آسانی سے اوورلاک خود ہی کر سکتی ہیں۔
٭ اب ایک بابن کو ویسے ہی سلائی مشین میں نیچے لگائیں جیسے کپڑے سلائی کرنے کے لئے لگاتی ہیں۔
٭ اب کپڑے کو تھوڑا سا اگے کرکے پکڑیں اور زگ زیگ کی صورت میں سلائی کرتی جائیں، لیکن خیال رکھیں کہ دو انگلیوں کے درمیان میں مشین کی سلائی والا حصہ ہونا چاہیئے، یعنی درمیان والی انگلی اور شہادت کی انگلی کے درمیان سلائی والا حصہ ہونا چاہیئے اور ان کی مدد سے آپ کپڑے کو کھینچتی رہیں۔
٭ لیجیئے آپ کی اوورلاک گھر میں خود بآسانی ہو جائے گی اور آپ کو بازار جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…