واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کے ایک عالمی مقابلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے . ویرات کوہلی نے 2014ء میں بنگلادیش میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں 319 رنز بنائے تھے . اس کے بعد سری لنکا کے تلکارتنے دلشان ہیں، جنہوں نے انگلینڈ میں ہونے والے 2009ء کے ایونٹ میں 317 رنز بنائے تھے . واضح رہے بابر اعظم کے بعد ایک ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے پاکستانی محمد رضوان ہیں، جنہوں نےاب تک 253 رنز بنالیے ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)بابراعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے . واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں بابراعظم نے اب تک 6 میچز میں 303 رنز بنالیے ہیں .
متعلقہ خبریں