شاہینوں نے کینگروز کو ہدف دے دیا، محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان نے آسٹریلیا کو 177رنز کا ہدف دے دیا ہے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں

کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ پر سب کی نظریں مرکوز ہیں، پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، اس کے علاوہ امارات میں پانچ سال سے پاکستان نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی پاکستانی ٹیم کو جارحانہ انداز اپنانے کا کہا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں پر گیارہ سال پہلے مائیک ہسی کے چھکوں بھری شکست کے بدلے کا جنون بھی سوار ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago