مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے، شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کا سیاہ قانون سازی کا حصہ نہ بننا جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے، عوام اور پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی مستعفی ہوکر قوم کو ریلیف فراہم کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا سیاہ قانون سازی کا حصہ بننے سے انکار جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔ اتحادیوں کے انکار اور تحفظات کے بعد حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سیاہ قوانین واپس لے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے۔

جس طرح چوروں کی طرح پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا، اسی طرح رات کی تاریکی میں اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ رات کے اندھیرے کی طرح اس حکومت کی نیت بھی کالی، ذہن اور دل عوام کے درد سے خالی ہے۔ پرائیویٹ ممبر بل پر دو بار شکست کھانے کے بعد مشترکہ اجلاس کا التواء عمران نیازی کی اکثریت کھو دینے کی علامت ہے۔ مہنگائی کی ستائی عوام کے عدم اعتماد کے بعد پارلیمان نے بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا ہے۔
عوام اور پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے بعد کرسی سے زبردستی چمٹے رہنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوکر قوم کو ریلیف دیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے نیب ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد کرانے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت کے انتخابی اصلاحاتی بل کے ذریعے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے اور نیب ترمیمی بل منظور کروانے سے متعلق مشاورت کی گئی، اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی سے عجلت میں منظور کرایا گیا نیب ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد کرایا جائے گا۔ نیب ترمیمی بل مسترد کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد لائی جائے گی۔ قرارداد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے دستخط ہوں گے۔ دستخط ہو جانے کے بعد قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

8 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

13 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

19 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

39 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

47 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

59 mins ago