غیرملکیوں کے لیے شارجہ میں کرائے پر گھر حاصل کرنا مشکل ہوگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) غیرملکیوں کے لیے شارجہ میں کرائے پر گھر حاصل کرنا مشکل ہوگیا ، شارجہ کے حکمران کی ہدایت کی بنیاد پر الدھید میونسپلٹی نے تصدیق کی ہے کہ رہائشی محلوں میں غیر شہریوں کو مکانات کرائے پر دینا سختی سے ممنوع ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے فیصلے کا مقصد شہریوں کی رازداری کے ساتھ ساتھ ان کے رسم و رواج اور روایات کا تحفظ کرنا ہے ، انہوں نے یہ ہدایت شہر کے لوگوں سے متعدد مواقع پر ملاقات کے بعد جاری کی ۔
الدھید میونسپلٹی کے ڈائریکٹر علی مصعب التونائیجی نے کہا کہ شہر کے تمام 8 رہائشی محلوں میں غیر شہریوں کے مکان کرائے پر لینے پر پابندی ہے ، میونسپلٹی کونسلز، مضافات اور گاؤں کی کونسلیں اس اصول کو نافذ کرنے کی ذمہ دار ہیں ، اگر ان علاقوں میں رہنے والے کسی غیر ملکی کے بارے میں شکایت موصول ہوتی ہے تو میونسپلٹی مالک کو شیخ سلطان کی ہدایات کے بارے میں مطلع کرے گی ، التونائیجی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ شہر میں رینٹل ہاؤسنگ قائم کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کریں ، شیخ سلطان یا شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد القاسمی کے احکامات قوانین، ضوابط اور سرکلر سے بڑے ہیں، خاص طور پر جب یہ خاندانی اور سماجی ہم آہنگی اور قومی شناخت کے تحفظ سے متعلق ہو۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ شارجہ میں گزشتہ سال حکومتی اداروں کی جانب سے فیملیز کے لیے مخصوص رہائشی علاقوں سے غیر ملکی کنواروں کو نکالنے کے آپریشن شروع کیا گیا تھا ، یہ سلسلہ تب شروع ہوا جب ایک خاتون نے ریڈیو پروگرا م کے دوران شارجہ کے فرمانروا ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے درخواست کی تھی کہ ان کے رہائشی علاقے اور بلڈنگ میں غیر ملکی کنوارے موجود ہیں جو آنے جانے والی خواتین کو غلط نظروں سے دیکھتے ہیں ، ان کنواروں کو فیملیز کے رہائشی علاقوں سے بے دخل کیا جائے ۔
شارجہ کے فرمانروا نے اس شکایت کا فوری نوٹس لینے کے بعد ریاست کے اداروں کو فوری طور پر کنوارے غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، پچھلے سال شروع ہونے والی یہ انسپکشن مہم ابھی تک جاری ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago