بارشوں اور تیز ہواوں کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

موسم کی صورتحال اور درجہ حرارت میں اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواں کے ساتھ موسم کی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، صوبہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسی خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ، پنجگور اور چاغی میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ، اور ژوب میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 43 اور 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔