سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری سکولوں میں قرآن مجید کے کورس کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پالیسی کے مطابق پہلی تا پانچویں جماعت تک کے طلبا کا ناظرہ قرآن کا امتحان ہوگا، پرائمری جماعت کے طلبا کو 50 نمبروں پر مشتمل ناظرہ قرآن کا پرچہ دینا ہوگا، پرائمری جماعت کے طلبا کا اسلامیات کا پرچہ الگ سے 100 نمبروں

پر مشتمل ہوگا، جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبا سے 100 نمبروں پر محیط اخلاقیات کا پرچہ لیا جائے گا۔پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ناظرہ قرآن کے پرچے سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں، ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پرائمری جماعت میں ناظرہ قرآن کا پرچہ آئندہ برس 2022 کے امتحانات میں ہوگا، جس کیلئے سکولوں کو قرآن مجید کے جاری کردہ نصاب کے مطابق طلبا کی تیاری کرانا ہو گی۔

 

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

1 min ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

21 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

24 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

26 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

30 mins ago