صدرن لیگ قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہبازشریف بخار اور ہلکے فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈاکٹروں نے اپوزیشن لیڈر کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے . ذرائع اے آروائی کے مطابق صدرن لیگ اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے بخار اور ہلکے فلو میں مبتلا ہونے پر طبیعت ناساز ہوگئی ہے .

 

ڈاکٹروں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، گزشتہ سال جون کے مہینے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا وائرس بیماری میں بھی مبتلا رہے تھے . یاد رہے قائد حزب اختلاف شہبازشریف گزشتہ دو روز سے سیاسی سرگرمیوں میں بہت زیادہ متحرک ہیں، شہبازشریف نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی شرکت کی .

 

 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اسی طرح شہبازشریف نے پارلیمان ارکان اور پیپلزپارٹی کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں .

 

مشترکہ اجلاس میں حکومت کے انتخابی اصلاحات کے بل، ای ویم ایم اور نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کروانے کیلئے پچھلے دو روز میں زبردست مفاہمتی کردار ادا کیا . شہبازشریف نے ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا . شہبازشریف کی مفاہمتی سیاسی پالیسی کے باعث چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چلنے اور حکومت مخالف تحریک کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی . اپوزیشن کی بہترین حکمت عملی کے پیش نظر حکومت کومشترکہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا .
 
 
. .

متعلقہ خبریں