صدرن لیگ قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہبازشریف بخار اور ہلکے فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈاکٹروں نے اپوزیشن لیڈر کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع اے آروائی کے مطابق صدرن لیگ اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے بخار اور ہلکے فلو میں مبتلا ہونے پر طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

 

ڈاکٹروں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، گزشتہ سال جون کے مہینے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا وائرس بیماری میں بھی مبتلا رہے تھے۔ یاد رہے قائد حزب اختلاف شہبازشریف گزشتہ دو روز سے سیاسی سرگرمیوں میں بہت زیادہ متحرک ہیں، شہبازشریف نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

 

اسی طرح شہبازشریف نے پارلیمان ارکان اور پیپلزپارٹی کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

مشترکہ اجلاس میں حکومت کے انتخابی اصلاحات کے بل، ای ویم ایم اور نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کروانے کیلئے پچھلے دو روز میں زبردست مفاہمتی کردار ادا کیا۔ شہبازشریف نے ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ شہبازشریف کی مفاہمتی سیاسی پالیسی کے باعث چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چلنے اور حکومت مخالف تحریک کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اپوزیشن کی بہترین حکمت عملی کے پیش نظر حکومت کومشترکہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago