(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے، تاہم ہدف کا تعاقب جاری ہے جہاں میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی، آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایرون فنچ تھے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دھواں دھار بیٹنگ شروع کردی۔
تاہم آسٹریلیا کی دوسری وکٹ مچل مارش کی صورت میں 52 رنز پر گری جنہوں نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کو تیسرا نقصان اسمتھ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر 77 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر نے رنز بنانے کی رفتار جاری رکھی لیکن انہیں 89 پر شاداب خان نے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروادیا۔
پاکستان کو پانچویں کامیابی 7 رنز بنانے والے گلین میکس ویل کی صورت میں ملی اور انہیں بھی شاداب خان نے 96 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ کروایا۔
تاہم اس کے بعد مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے پاکستانی بولرز کو خاطر میں لائے بغیر آسٹریلیا کو فتح دلوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کے لیے 71 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
اننگز کے دسویں اوور میں بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور قومی ٹیم کو 71 پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
کپتان کے جانے کے بعد محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
محمد رضوان مچل اسٹارک کو بڑا شاٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اختتامی لمحات میں اس مرتبہ فخر زمان کا بلا چل گیا اور انہوں نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
اس مرتبہ آصف علی بغیر کوئی رن بنائے جبکہ شعیب ملک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زیمپا اور پیٹ کمز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ سے جنگ کرے گی۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرکے بورڈ پر بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات ہمارا بیک یارڈ ہے، ہم یہاں کی کنڈیشنز بہت اچھے سے جانتے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ بہترین وکٹ ہے اور ایسا نہیں لگتا کہ یہ بعد میں بدلے گی۔
پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹار اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے گروپ میچز پر نظر ڈالی جائے تو اس میں پاکستان کی پرفارمنس بہتر دکھائی دے گی۔
قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…