بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررونقیں بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا وبا میں کمی اور سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا میں کمی آتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ بحال ہوتے ہی ایئرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات ڈیڑھ بجے سے لیکر صبح نو بجے تک کے پیک آورز کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 15 سے زائد بین الاقوامی پروازیں روانہ ہورہی ہیں،پیک آورز میں ایئر پورٹ پر

مسافروں کے شدید رش اور طویل قطاریں دکھائی دیں اور مسافر سیکیورٹی چیک و بریفنگ کا عمل مکمل ہونے سے قبل طویل قطاروں میں انتظار کی اذیت کا شکار ہیں، اسی طرح پروازوں کی آمد بھی جاری رہی۔مسافروں نے کہاکہ بریفنگ ایریا میں داخل ہوتے ہی اے ایس ایف کے بیگیج و سیکیورٹی اسکریننگ کے عمل کو تیز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہاکہ کورونا کے باعث بین الاقوامی پروازیں انتہائی محدود تھیں اب صورتحال میں بہتری آنے اور دنیا بھر میں سفری پابندیاں نرم ہونے کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریشن بحال ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پیک آورز میں رش ہے، بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کیلئے 3 سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ آنے کے ایس او پیز ہیں لیکن مسافر تاخیر سے پہنچتے ہیں تو تب بھی ایسے ایشوز آتے ہیں حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ انتظار کی پریشانی سے بچ سکیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago