گڈانی اور حب میں افسوسناک حادثات،2 افراد ڈوب گئے، حب کینال سے لاش برآمد


گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی کے ساحلی علاقے میں سمندر میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد سمندر میں نہا رہے تھے۔ ان کی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،
تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے دوسری جانب حب لسبیلہ کینال سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔ مقامی حکام نے اس لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔یہ دونوں واقعات مقامی افراد کے لیے افسوس کا باعث بنے ہیں، اور حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔