وفاقی دارالحکومت کا سیاسی موسم تیزی سے تبدیل،اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کر دی،اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کا سیاسی موسم تیزی سے تبدیل ہونے لگا ہے اور اپوزیشن جماعتیں غیر معمولی طور پر متحرک ہوگئیں ہیں ،حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن نے اپنی احتجاجی حکمت عملی بھی تبدیل کی ہے ،اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شہباز شریف کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں ان ملاقاتوں کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ کس طرح عمران خان کی حکومت کو نکال باہر کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے منصوبہ بندی کی ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر موثر احتجاج اور ان ہائوس تبدیلی کے آپشنز پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ،پیپلز پارٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ ان ہائوس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے اور اس کا آغاز سینیٹ سے کیا جائے کیونکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے اور ان کے اراکین کی تعداد 58 ہے جس میں 6 اراکین آزاد گروپ کے بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کو صرف42 اراکین کی حمایت حاصل ہے،اپوزیشن کا موقف ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اس لئے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جائے گی وہاں سے کامیابی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے،دوسری طرف اپوزیشن نے اتحادیوں کو حکومت سے الگ کرنے کے لئے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں اور اپوزیشن کے ایک وفد نے ق لیگ کے وفد سے ملاقات بھی کی ہے ،اپوزیشن کا وفد سعد رفیق ،خورشید شاہ اور شاہد اختر علی پر مشتمل تھا جبکہ ق لیگ کے وفد میں طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا شامل تھے۔

اپوزیشن کے وفد نے ق لیگ سے حکومت سے الگ ہونے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست کی جس پر ق لیگ نے کہا کہ ان کے بھی حکومت کے ساتھ بہت سے امور پر اختلافات ہیں کیونکہ حکومت نے اہم قانون سازی پر ان سے مشاورت نہیں کی ،اپوزیشن سے مستقبل سے تعاون کے لئے بات چیت جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔

Recent Posts

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

7 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

14 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

32 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

41 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

55 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

1 hour ago