وزارت خارجہ نے پاکستانی فضائی حدود کے بھارتی استعمال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر وزارت خارجہ کا موقف بڑا واضح ہے۔ایوی ایشن منسٹری کو ہمارا موقف لینا چاہئیے تھا لیکن غفلت ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وزارت خارجہ کا نقطہ نظر لیا جاتا تو ہمارا بڑا واضح موقف تھا، ہے اور رہے گا۔
جب ہمارے علم میں آیا تو ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ہماری تجویز پر اب یہ معاملہ روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔
مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جہاز بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستان ائیر سپیس میں داخل ہوا۔جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ائیر سپیس سے باہر نکل گیا۔جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دلی سے ٹیک آف کیا تھا۔اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا ہی استعمال کرے گا۔
اس سے دو روز قبل بھی سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ۔ سول ایوی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجاز ت دی گئی۔سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ جا رہ اتھا۔بھارتی طیارہ لاہور رینج سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

Recent Posts

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

3 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

21 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

30 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

44 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

52 mins ago

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

56 mins ago