شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی رفتار ہے تو آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جائو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا . گزشتہ روز 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر سکور پورا کرا دیا . پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے . 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی .
. .Shahid Afridi : Mai Shaheen sai khush nahi ho. Hasan Ali sai catch drop hogya is ka matlab yeh nahi ap 3 balls par 3 Sixes kha lo. Apki itni soch honi chaia thi ap off stump kay bahir Yorker kartay. Us nay bad bowling ki ha. pic.twitter.com/gL616vJCBh
— Thakur (@hassam_sajjad) November 11, 2021