3 چھکے کیوں کھائے؟ شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو کھری کھری سنادیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ حسن علی کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں، وہیں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی، لیکن اس کے یہ مطلب نہیں تھا کہ شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھا لیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی رفتار ہے تو آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جائو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔ گزشتہ روز 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر سکور پورا کرا دیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

59 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

1 hour ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

2 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago