بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3عشاریہ 7 ریکارڈ

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشایہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔