بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کوبھی تباہ کردیا گیا: سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کوبھی تباہ کردیا گیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق شیخ زید ائیرپورٹ کی پارکنگ میں ڈرون گرکرتباہ ہو ا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔