لاہور میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں پولیس نے ڈیفنس میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس حافظ اویس نامی شخص نے چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کی .

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا . پولیس کا کہنا ہے ملزم ایک گھر میں قائم سیمنٹ فیکٹری کے آفس میں ملازم ہے . چینی خاتون بھی اسی گھر میں کرائے دار ہیں . ملزم نے خاتون کو اکیلے پا کر زیادتی کی کوشش کی . دوسری جانب خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی،بدسلوکی اور ہراسگی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی . مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور سمیت صوبہ بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے . تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سالوں میں خواتین کے کیسسز میں ریکارڈ اصافہ ہوا ہے . 3 سالوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی . قتل . ہراساں اور بدسلوکی کے بے شمار کیسسز رپورٹ ہوئے،یہاں تک کہ قبرستانوں میں خواتین کی لاشوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہوئے،اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سرعام راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے . تبدیلی سرکار کے دور میں خواتین اپنے آپ غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں . قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت خواتین کے ساتھ ہونے والے وقعات کی روک تھام کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے . واضح رہے کہ ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی اور روزانہ کی بنیاد پر کئی کیسز میڈیا پر رپورٹ ہوتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں