لاہور میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں پولیس نے ڈیفنس میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس حافظ اویس نامی شخص نے چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم ایک گھر میں قائم سیمنٹ فیکٹری کے آفس میں ملازم ہے۔
چینی خاتون بھی اسی گھر میں کرائے دار ہیں۔ملزم نے خاتون کو اکیلے پا کر زیادتی کی کوشش کی۔دوسری جانب خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی،بدسلوکی اور ہراسگی کے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور سمیت صوبہ بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سالوں میں خواتین کے کیسسز میں ریکارڈ اصافہ ہوا ہے۔3 سالوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی۔قتل۔ہراساں اور بدسلوکی کے بے شمار کیسسز رپورٹ ہوئے،یہاں تک کہ قبرستانوں میں خواتین کی لاشوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہوئے،اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سرعام راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے۔تبدیلی سرکار کے دور میں خواتین اپنے آپ غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت خواتین کے ساتھ ہونے والے وقعات کی روک تھام کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی اور روزانہ کی بنیاد پر کئی کیسز میڈیا پر رپورٹ ہوتے ہیں۔

Recent Posts

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

2 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

10 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

27 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

37 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

50 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

58 mins ago