ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی کرنسی ڈالر کی اڑان تیزی کیساتھ جاری ہے مزید اضافے کے بعد ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . تفصیلات کے مطابق ڈالر اب تک 1.46روپے مہنگا ہونے کے بعد ملکی بلند ترین سطح 175.65روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے .

دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار ہے،جمعرات کو انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر174روپےاور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173.10روپے سے بڑھ کر174.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.60روپے کے ریکارڈ اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 174.20روپے سے بڑھ کر175.82روپے اور قیمت فروخت174.70روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے پر برقرا ر رہی تاہم 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.30روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں