باب وولمر کا قبو ل اسلام۔۔ شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)باب وولمر کا قبو ل اسلام۔۔ شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ باب وولمر مذہب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، جب وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھتا دیکھتے تو سوالات پوچھتے تھے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچز میں سے ایک تھے اور پاکستان کی ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق بات اس سے پہلے نہیں سنی، اب یہ انضمام کے منہ سے سنی ہے۔ مشتاق احمد باب وولمر کو

دین کے بارے میں بتاتے تھے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 51 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مرنے سے 4 دن پہلے باب وولمر نے کلمہ پڑھا تھا، وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کے سامنے کلمہ دہراتے رہے اور اسلا م سے متعلق معلومات لیں،علما بتائیں باب وولمر مسلمان ہو چکے تھے یا نہیں؟،یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2007ء میں پاکستانی کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد 18 مارچ 2007ء کو باب وولمر کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔پولیس نے ان کی موت کو قتل قرار دیا تھا، بعدازاں اس سلسلے میں مزید تفتیش کے بعد 12 جون 2007ء کو جمیکن پولیس حکام نے تصدیق کر دی کہ ان کی موت طبعی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔تین غیر جانبدار پتھالوجسٹس کی رپورٹس اور ٹاکسالوجی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوا کہ وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے اور ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر موجود نہیں تھا۔ یوں کئی مہینوں تک ان متنازع موت کا مسئلہ حل ہوا۔واضح رہے کہ باب وولمر کو 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

3 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

5 mins ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

14 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

18 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

30 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

35 mins ago