آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکس ویل نے حارث رؤف کو سپر سٹار قرار دے دیا

دبئی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم آسٹریلیا کے سپر سٹار میکس ویل نے حارث رؤف کو سپر سٹار قرار دے دیا . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر میکس ویل نے حارث رؤف کے ساتھ اپنی جرسی کا تبادلہ کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ، حارث اور میکس ویل نے اپنی اپنی شرٹس پر اپنے دستخط بھی لئے .

گلین میکس ویل نے حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے ، آپ نے پاکستان کرکٹ اور میلبرن سٹار کے لئے بہترین پرفارمنس دی ، حارث اچھا انسان ہونے کے ساتھ ایک اچھا ٹیم میٹ اور دوست ہے . . .

متعلقہ خبریں