اداکارہ سجل علی فون پر سب سے زیادہ باتیں کس سے کرتی ہیں؟ اداکارہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکار بلال عباس نےاپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کی سیٹ پر شو ٹنگ کے دوران فون استعمال کرنے کی عادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سجل سب سے زیادہ فون کالز احد رضامیر کو کرتی ہیں . تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بلال عباس نے سجل علی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی .

اس شو میں میزبان ندایاسر نے بلال عباس سے سجل علی کے بارے میں پوچھا کہ ’ سجل علی سیٹ پر شوٹ کے دوران سب سے زیادہ کس کو کالز اور میسیج کرتی ہیں . بلال عباس نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سجل کی کالز ، ویڈیو کالز، میسیج سب صرف احد رضامیر کے لیے ہوتے ہیں . جواب سن کر ندا یاسر نے پوچھا کہ کیا کبھی آپ نے سجل کو اپنی بہن صبور علی سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا . جس پر بلال عباس نے کہا کہ ’ سجل ہمیشہ صرف احد سے ہی فون پر بات کرتے ہوئے ملتی ہیں . ‘ . .

متعلقہ خبریں