4 قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں 4قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔
پیرول پر رہائی پانے والوں میں 61 سالہ غلام رسول، 67 سالہ محمد ارشاد شامل ہیںپیرول پر رہائی کی منظوری پانے والوں میں 55 سالہ مشتاق احمد اور 29 سالہ عبد الجبار شامل ہیں۔
پیرول پر رہائی پانے والے قیدی 14، 14 سال قید مکمل کر چکے ہیں، دوران قید اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم و فنی تربیت کے حصول پر رہائی کی منظوری دی گئی۔
پیرول پر رہا ہونے والے قیدی اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور ڈیوٹی دیں گے۔