پاکستان سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارت کے خلاف ڈیجیٹل میدان میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد سرکاری اور حساس اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ ہیک کی گئی سائٹس میں آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، انڈین ڈیفنس پروڈکشن سمیت اہم ادارے شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا حساس ڈیٹا منظرعام پر آ چکا ہے اور متعدد پلیٹ فارمز پر اسے ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش بھی کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہیک شدہ سائٹس پر بھارت کو دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے بھارتی دہشت گردی سے متعلق شواہد بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سائبر کارروائی نے بھارت کے سائبر سکیورٹی کے عالمی دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ حملہ پاکستان کی جانب سے جاری دفاعی ردعمل کا حصہ ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان نہ صرف زمینی بلکہ ڈیجیٹل محاذ پر بھی پوری طرح متحرک اور مستعد ہے۔