عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست سے متعلق عدالت سے اہم خبرسامنے آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) – اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے۔ عدالت کے رجسٹرار آفس نے ہدایت کی ہے کہ اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی جائے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص یعنی عمران خان کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، اور اس میں انہیں فریق بھی نہیں بنایا گیا، جو کہ قانونی لحاظ سے ایک بنیادی کمی ہے۔ مزید یہ کہ نیب کے مقدمے میں سزا یافتہ فرد کی رہائی کے لیے دائر درخواست میں نیب کو فریق نہ بنانے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں شامل فریقین کے مکمل پتے بھی درج نہیں کیے گئے، جو قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔ یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔