آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کرنل کمانڈنٹ آف آرمرڈ کور کے بیجز لگائے جبکہ آرمی چیف نے میدان جنگ میں آرمرڈ کور کی بطور فیصلہ کن بازو اعلیٰ معیار کو بھی سراہا . اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر تمام رینکس کی پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمرڈ کور فوج کا وسیع ٹیکنالوجی کا حامل حصہ ہے جسے جدید ترقی سے ہم آہنگ رکھنا اہم ہے . . .
(قدرت روزنامہ)آرمی چیف نے کہا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر تمام رینکس کی پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور رجمنٹل سینٹرز، نوشہرہ کا دورہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں