بابر اعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

(قدرت روزنامہ)بقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی تجربہ کار بیٹسمین ویرات کوہلی سے ایک ایک اور ریکارڈ چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے یہ ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا ،بابر اعظم نے 2500 رنز 62 اننگز میں مکمل کیے۔

بابر اعظم سے پہلے یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 68 اننگز میں 2500 رنز بنائے۔

آسٹریلا کے کپتان ایرن فنچ نے 78 اننگز میں،نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے 83 اننگز میں جبکہ آئرلینڈ کے پاؤل اسٹریلنگ نے 89 اننگز میں 2500 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

8 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

11 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

23 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

28 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

31 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

40 mins ago