تمام مداحوں کو کہنا چاہوں گا کہ ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے، ہم سب انسان ہیں جو غلطیاں کرتے ہیں ، حسن علی نے آپکو جو خوشیاں دی ہیں اسے یاد رکھیں، براہ کرم ذاتی حملے نہ کریں ،وہ پاکستان کا میچ ونر ہے . انہوں نے آخر میں WeStandWithHasanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا . یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا . دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے . پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم نے سٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا . محمد رضوان کو اننگز کی ابتدا میں ہی نئی زندگی ملی اور گلین میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر ان کا کیچ نہ لے سکے . اوپنرز نے پاکستان کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی سکور پر ایڈم زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی 39 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی، ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے . محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کی . رضوان اور فخر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70رنز سے زائد کی شراکت قائم کی . رضوان نے 52 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور مچل سٹارک کو وکٹ دے بیٹھے . نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی اس مرتبہ پہلی ہی گیند پر کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے . شعیب ملک کا بلا بھی اس مرتبہ خاموش رہا اور مچل سٹارک نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں . فخر زمان نے آخری اوور میں دو چکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے . فخر زمان نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی . پاکستان نے آخری 4 اوورز میں 54 رنز بنائے . آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کو چلتا کردیا جو گولڈن ڈک کاشکار ہوئے . وارنر اور مچل مارش نے51 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 52 کے مجموعے پر شاداب خان کو چھکا مارنے کی کوشش میں مچل مارش کیچ دے بیٹھے . شاداب نے سٹیو سمتھ کو بھی چلتا کردیا جو صرف 5 رنز بنا سکے . وارنر نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ، شاداب نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے انہیں رضوان کے ہاتھوں کیچ کرا کر پاکستان کو اہم کامیابی دلائی . شاداب خان نے پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی دلائی اور حارث رؤف کے عمدہ کیچ کی بدولت گلین میکسویل کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا . پانچ وکٹیں گرنے کے بعد مارکس سٹوئنس کا ساتھ دینے میتھیوویڈ آئےاور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے جیتی بازی چھین لی . آسٹریلیا کو آخری دو اوورز میں فتح کیلئے 22 رنز درکار تھے لیکن شاہین کے اوور میں حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کردیا . ویڈ نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اگلی تین گیندوں پر چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی . آسٹریلیا نے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو نیوزی لینڈ سے ہو گا . پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے . میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ(کپتان)، سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ شامل ہیں . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان تنقید کا نشانہ بننے والے حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے . اپنے ٹویٹر پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ ’حسن علی، آپ ایک چیمپئن ہیں ، پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے .
متعلقہ خبریں