سعودی عرب کا پاکستان کے لیے جلد مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستان کے لیے جلد مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید کہتے ہیں کہ آئندہ چند روز میں ایم او یوز پر دستخط ہوں گے اس کے بعد سعودی عرب پاکستان کے لیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ رائل کورٹ سے منظوری اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کا انتظار ہے ، پاکستان کو گہرے اور مضبوط تعلقات کی بنیاد پر ایک عزیز ملک سمجھتے ہیں ، دونوں ممالک کو قریب لانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار رہا ہے ، مستقبل میں پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، عمران خان کے گزشتہ تین برس میں سعودی عرب کے 6 دورے ہمارے گہرے تعلقات کے عکاس ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کسی بھی برسراقتدار حکومت سے قطع نظر استوار ہوتے ہیں کیوں کہ ہمارا تعلق پاکستانی پرچم ہے سعودی عرب پاکستان کو ایک عزیز اور برادر ملک سمجھتا ہے ، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔ دوسری طرف سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو ماہانہ کروڑوں ڈالرز فراہم کرے گا ، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کو ماہانہ 76 کروڑ 15 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، جو تیل و گیس کی خریداری کیلئے استعمال کیے جائیں گے ، پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان مضاربہ فنانسسنگ معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق ادھار پر تیل و گیس کی سہولت فوری طور پر شروع کردی گئی ہے، پاکستان سعودی عرب سے تیل و گیس کی خریداری کرسکے گا ، پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی ، مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو کم ہوگا ، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے ملنے والی رقم سے پاکستان خام تیل، ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات، ایل این جی درآمد کرے گا، پی ایس او، پارکو، پاکستان ایل این جی کے لیے درآمد کی سہولت ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ ماہ دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ، سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے تحت سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے ، سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا جس کے تحت پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago