عمران خان نے افغانستان کو مضبوط بنانے کیلئے فارمولا دےد یا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ ہم موسم سرما آنے سے قبل انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سمیت ہر ممکن اقدام کیلئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے مقاصد کے پیش نظر بھارت کی جانب سے گندم کی فراہمی سے متعلق نقل و حمل کیلئے افغان بھائیوں کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افغان وفد میں قائم مقام وزرا خزانہ، صنعت و تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم نے افغانستان کی حمایت اور ان کے ملک کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی مدد کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور خطہ کیلئے پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال اور مربوط افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات، تمام افغانوں کے حقوق کا تحفظ، نظم و نسق اور سیاست میں تمام فریقوں کی شمولیت سے افغانستان میں استحکام کو فروغ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبوری افغان حکومت عالمی برادری سے تعمیری بات چیت جاری رکھے گی اور درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں فوری طور پر انسانی بنیاد پر ریلیف کی فراہمی کیلئے مسلسل زور دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے معاشی انہدام سے بچنے کیلئے افغانستان کے منجمد کئے گئے اثاثے جاری کرنے اور بینکنگ ٹرانزیکشن میں سہولت کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم موسم سرما آنے سے قبل انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سمیت ہر ممکن اقدام کیلئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امداد میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے، پاکستان افغانستان کو گندم، چاول،ہنگامی طبی امداد اور شیلٹرز سے متعلق سامان سمیت اشیا ضروریہ فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے مقاصد کے پیش نظر بھارت کی جانب سے گندم کی فراہمی سے متعلق نقل و حمل کیلئے افغان بھائیوں کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے لوگوں کی آمدورفت میں سہولت کیلئے مل کر کام کرنے اور خطہ میں ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے ٹرانزٹ اور علاقائی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

15 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

20 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

21 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

25 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

35 mins ago