کراچی(قدرت روزنامہ) چینی کی قیمتوں میں بہتری کی صورتحال صرف 2 دن برقرار رہی، کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمت دوبارہ 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت 100 روپے تک گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی ہے۔ چینی کی ایکس ملز قیمت دوبارہ 105 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ شہرِ قائد میں ایکس ملز کے ساتھ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو سے بڑھ کر 108 روپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق شہر کے بڑے بازاروں میں چینی کا ریٹ 110 سے 115 روپے کلو ہے۔ دوسری جانب ترجمان محکمہ صنعت وتجارت نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن درآمدی چینی فروخت کی جائے گی۔
اب تک 75ہزار 360میٹرک ٹن درآمدی چینی فروخت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی پنجاب میں ہر جگہ 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔
صوبے کے 32ماڈل بازاروں اور 260سہولت بازاروں میں عوام کو اشیا ضروریہ سستے داموں مل رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سہولت بازاروں سے روزانہ تقریبا 76ہزار افراد خریداری کرتے ہیں۔ اشیا ئے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان محکمہ صنعت وتجارت نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم جون 2021 سے نومبر 2021 تک 35لاکھ انسپکیشنزکی ہیں اورگرانفروشی پر 36کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ 12ہزار 590مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے دوران 20ہزارگرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زرعی منڈیوں میں انتظامی افسران نیلامی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…