لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم کی جان اور فائٹر قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں 44 سالہ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی سب نے تعریف کی، مخالف ٹیمیں بھی داد دیتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہے ،وہ فائٹر ہے، فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے رہتے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ عبوری کوچ ہیں، مستقبل کے پلان آئیں گے تو کچھ سوچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سکواڈ کی سب سے بہترین پلیئنگ الیون یہ ہی بنتی تھی، سب کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اس الیون کو ہی برقرار رکھا جائے۔ ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ 100 میں سے 95 فیصد لوگ ٹیم کی تعریف کررہے ہیں، شکست کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی، اس پر سب کو دکھ ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…