اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا، اتحادیوں کا حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، الیکٹرانگ ووٹنگ مشین پر لائحہ عمل بن چکا اب اتفاق رائے چاہتے ہیں، شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، اپوزیشن کو چاہیے اپنا اصلاحاتی پیکج لے آئے . اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا،پاکستان نے کمزور معیشت کے باوجود کورونا کا مقابلہ کیا .

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول کرنا تھا، مہنگائی کے باعث امریکا جیسا ملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں، دیگرملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پار ہی ہے، مستری، پلمبرز، دکانداروں سمیت کئی طبقات کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کے باوجوہ پٹرول کی کھپت 26 فیصد بڑھ گئی ہے . انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بات کی گئی، وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر کورکمیٹی نے ستائش کی،عمران خان 30 منٹ کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نوازشریف کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا جتھہ لے کر گئے . فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں8 بچے بھوک سے ہلاک ہوئے لوگ بچے فروخت کرنے پرمجبور ہیں، عالمی دنیا اور مسلم ممالک افغانستان کی مدد کریں . فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان شفاف انتخابات کیلئے الیکٹورل نظام لانا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچےگا، پارلیمانی جمہوریت میں اجتماعی حکومت میں شکوے شکایات ہوتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا ا ظہار کیا، طانتخابی اصلاحات ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اپوزیشن کو حکومتی اصلاحات پر اعتراض ہے تو اپنی اصلاحات لے آئے . اتحادیوں کو حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، اپوزیشن اپنی تجاویز لے آئے اس پر بھی بات کریں گے . بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ، مولانا صاحب نے پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی تو کیا ملا؟ . .

متعلقہ خبریں